سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر شنگھائی نیول بیس سے ملاقات ،ْ

باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:26

سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر شنگھائی نیول بیس سے ملاقات ،ْ
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیانزون سے شنگھائی میں ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اٴْمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

شنگھائی نیول بیس آمد پر کمانڈر شنگھائی نیول بیس نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔اس موقع پر چینی بحریہ کے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی دی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کی بحریہ کے جہازیانگ زو اور چینی فضائی اثاثہ جات کا بھی دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جہاز کے عملے سے گفتگو کی اور اٴْن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :