ایران کا جوہری ادارہ متوقع اور غیرمتوقع حالات کے لیے تیار ہے،حسن روحانی

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:49

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی ادارہ جوہری ڈیل کے حوالے سے تمام تر متوقع یا غیرمتوقع حالات کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ امریکا اس ڈیل سے دست بردار ہو سکتا ہے جب کہ ایران دھمکی دے چکا ہے کہ ایسی صورت میں یہ ڈیل غیرفعال ہو جائے گی۔ ہفتے کے روز اپنے ایک خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی جوہری توانائی کا ادارہ اس حوالے سے مکمل تیاری کیے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ ممکنہ طور پر اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل کا حصہ رہنے یا دست بردار ہونے سے متعلق فیصلہ کر سکتے ہیں۔