امریکا میں پرتشدد واقعات میں اضافے اور ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کے خلاف سینکڑوں طلبہ کا وہائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:49

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) امریکہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے ملک میں پرتشدد واقعات میں اضافے اور ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کے خلاف وہائٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ایران ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہائوس کے سامنے امریکا کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ اس وقت کیا جب ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی سکول کے طلباء و طالبات نے بھی ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور ہتھیاروں کے بے تحاشا استعمال کے خلاف اور پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

جمعہ کے روز امریکا کے کلمبائن اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں 13 طالبعلموں کی 19 ویں برسی تھی۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔