بھارتی وزیراعظم مودی کی جرمن چانسلر میرکل سے ملاقات،مشترکہ اقتصادی مفادات پر گفتگو

ہفتہ اپریل 13:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جرمن چانسلر انجیلامیرکل سے برلن میں ملاقات کی ہے۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ نے کہا کہ سوا ارب آبادی والے ملک بھارت کے وزیراعظم کو جرمنی ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات میں مشترکہ اقتصادی مفادات پر بات کی گئی۔ جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے بھی رواں برس مارچ میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔