300 یورپی پارلیمینٹیرین کا ٹرمپ کو ایران نیو کلیئر ڈیل سے روکنے کیلئے کانگرس کو خط

معاہدے میں ردوبدل کے لیے جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے،امریکی حکام

ہفتہ اپریل 13:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) 300 یورپی پارلیمنٹیرین نے ٹرمپ کو ایران نیوکلیئر ڈیل سبوتاڑ کرنے سے روکنے کیلئے امریکی کانگریس کو کھلا خط لکھ دیا، ان کا موقف ہے کہ ایٹمی معاہدے سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے یورپی اراکین پارلیمنٹ میدان میں کود پڑے، ٹرمپ کو معاہدہ سبوتاڑ کرنے سے روکنے کے لیے امریکی کانگریس کو کھلا خط لکھ دیا۔

برطانوی اخبار میں چھپنے والے خط میں یورپی اراکین کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ایرانی ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنا ممکن ہے، معاہدہ ختم ہوا تو سفارتکاری کو دھچکا لگے گا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن12 مئی کو ختم ہو رہی ہے تاہم امریکی حکام کے مطابق معاہدے میں ردوبدل کے لیے جرمنی،، فرانس اور برطانیہ سے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔