جرمنی میں دویہودیوں پر بیلٹ سے حملہ کرنے والافلسطینی مہاجر گرفتار

حملہ آور شام سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی ہے، جس کا نام کنعان ایس ہے،جرمن پولیس

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) جرمن دارالحکومت برلن میں ایک شخص کو دو اسرائیلی شہری کو یہودیوں کی مخصوصی ٹوپی سے پہچاننے کے بعد بیلٹ سے ان پر حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ برلن کے وسطی حصے میں پیش آیا تھا اور اس حملے کا شکار ہونے والے دو افراد میں سے ایک نے اس حملہ آور کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھی، جو وائرل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کی فوٹیج کے ذریعے 19 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے، جب کہ اس واقعے کی عدالتی چارہ جوئی بھی شروع ہو گئی ہے۔یہ حملہ آور شام سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی ہے، جس کا نام کنعان ایس ہے اور یہ برانڈنبرگ کے علاقے میں بطور مہاجر رجسٹرڈ ہے مگر حالی ہی میں اس نے برلن میں رہنا شروع کیا تھا۔