دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نےشہریوں کو پارکنگ کے حوالے سے شاندار سہولت فراہم کردی

گھروں کے قریب فری پارکنگ کے لئے اجازت نامے جاری کر دئیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 21 اپریل 2018 13:51

دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نےشہریوں کو پارکنگ کے حوالے سے شاندار ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شہری اپنے گھروں کے پاس موجود پبلک پارکنگ مفت استعمال کر پائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے رپورٹس جاری کی ہیں عوامی پارکنگ کی 500 میٹر کی حدود میں رہنے والے رہائشی اورنج اسکیم کے تحت مفت پارکنگ استعمال کر پائیں گے ۔

روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 16 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اس اسکیم سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی مفت ہے ۔
اس اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے درخواست دہندگان کو اپنے امارتی پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی کاپی ، گھر کی ملکیت کی دستاویزات کی کاپی اور گاڑی کی ملکیت کی دستاویزات کی ایک کاپی جمع کروانی ہو گی ۔

(جاری ہے)

اجازت نامہ (پرمٹ) جاری ہونے کے بعد درخواست دہندگان اپنے گھر کی 500 میٹر کی حدود میں موجود عوامی پارکنگ میں چار گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی جگہ کے برابر پارکنگ کی جگہ کو استعمال کر پائے گا۔ اس نئی سروس کے تحت بہت سے علاقوں میں مفت پارکنگ کو ادایئگی پر مبنی پارکنگ میں بھی تبدیل کر دیا گیا ہے مثال کے طور پر جمیرہ لیک کی پارکنگ پہلے مفت تھی جس پر اب سے چارجز وصول کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :