میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، وقار ذکا بھی میدان میں آگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اپریل 14:34

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، وقار ذکا بھی میدان میں آگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکارعلی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تو کئی اور خواتین بھی میدان میں آگئیں اور علی ظفر سے متعلق کئی انکشافات کیے ۔ تاہم اب ٹی وی انڈسٹری کے مشہور میزبان وقار ذکا بھی میدان مین آ گئے ہیں۔ وقار ذکا نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جب تک لڑکی کو اچھا لگتا ہے تو یہ سب ٹھیک ہے ، جب لڑکی کا مود نہ ہو تو وہی بات جنسی ہراسگی بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر لڑکی کسی لڑکے سے نمبر مانگے تو وہ بس ایسے ہی مذاق میں، اگر لڑکا نمبر مانگ لے تو اسے ٹھرکی پن قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے میشا شفیع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سب مشہور ہونے کے لیے نہیں کیا تو سب سے پہلے میڈم آپ کو عدالت جانا چاہئیے تھا، آپ نے سوشل میڈیا کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
خیال رہے کہ میشا شفیع کے علی ظفر پر عائد کیے جانے والے الزامات پرشوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کا ملا جُلا رد عمل سامنے آ رہا ہے جبکہ علی ظفر صاف کہہ چکے ہیں کہ وہ اس پر اب قانونی طریقے سے بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :