Live Updates

عبوری حکومت کسی ماہرِ معیشت کو دینی چاہیے، نعیم الحق

قانون کے مطابق انتخابات 31جولائی تک ہو نے چاہئیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:03

عبوری حکومت کسی ماہرِ معیشت کو دینی چاہیے، نعیم الحق
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ عبوری حکومت کاسربراہ کسی ماہرمعیشت کوہوناچاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہا کہ قانون کے مطابق انتخابات 31جولائی تک ہو نے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تبدیلی کی گنجائش اسی صورت ہو سکتی ہے اگر سپریم کورٹ کی فیصلہ کرے کہ صاف شفاف انتخابات کیلئے تیاری مکمل نہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 20امیدواروں کو نکالنے سے پارٹی کوفرق نہیں پڑیگا اس وقت عمران خان کی مقبولیت عروج پر ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات