بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن لائن کی خلاف ورزی کرنے پر چند مسافروں میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:03

اسلام ا ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن لائن کی خلاف ورزی کرنے پر چند مسافروں میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کاؤنٹر پر تلخ کلامی اس قدر طول پکڑ گئی کہ مرد اور خواتین بھی آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں۔اس دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا ایسے استعمال کیا کہ کئی مسافر لہو لہان ہو گئے۔لڑائی تھمتی نظر نہ آئی تو ا ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ حرکت میں آیا اور لڑائی کرنے والے مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :