پہلی سہ ماہی کے دوران چینی بینکوں کے 1.9 ٹریلین یوان کے پراپرٹی قرضے جاری

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:30

پہلی سہ ماہی کے دوران چینی بینکوں کے 1.9 ٹریلین یوان کے پراپرٹی قرضے ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) چین نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی بینکوں نے 1.9 ٹریلین یوان کے پراپرٹی قرضے جاری کیے جس کی وجہ نئے گھروں کی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران ملکی بینکوں نے 1.9 ٹریلین یوان (302 ارب ڈالر ) کے نئے قرضے دیے جبکہ 2017 ء کے اسی عرصے کے دوران 1.2 ٹریلین یوان کے پراپرٹی لون جاری کیے گئے تھے۔سہ ماہی کے اختتام پر واجب الادا قرضوں کی مالیت 34.1 ٹریلین یوان رہی جو 2017 ء کی پہلی سہ ماہی کی نسبت 20.3 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :