چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرگودھا میں کیمیکل فیکٹری کے فضلے سے آبی آلودگی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت،

ڈی جی ماحولیات عدالت نے عدالت کو علاقے میں چھ بیڈز پر مشتمل ڈسپنسری کے قیام بارے آگاہ کیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:30

چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی ..
لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) عدالت نے سرگودھا میں کیمکل فیکری کے فضلے سے آبی آلودگی کے از خود نوٹس میں فیکٹری کے فضلے کے سیمپلز پی سی ایس آئی آر اور ای پی اے لیبارٹریز کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرگودھا میں کیمیکل فیکٹری کے فضلے سے آبی آلودگی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگوں کو ایک بھی لمحے کیلئے بیمار نہیں ہونے دیں. ہم رپورٹس پر انحصار نہیں کریں گے، اپنے طور پر بھی چیک کروائیں گے،عدالتی حکم پر ڈی جی ماحولیات عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ علاقے میں چھ بیڈز پر مشتمل ڈسپنسری قائم کر دی گئی ہے فیکٹری کے آلودہ پانی کے سیمپلز کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہی. 23 اپریل کو کمیٹی موقع سے سیمپل حاصل کرے گی عدالت نے فیکٹری کے فضلے کے سیمپلز پی سی ایس آئی آر اور ای پی اے لیبارٹریز کو بھجوانے کا حکم دے دیااوربدھی نالہ میں موجود رکاوٹیں اور پانی کا بہائو درست کرکے پندرہ دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا.