دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری پاکستان سے تعاون کرے، چین

ہمیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ مودی کیا کہہ رہے ہیں ۔ہم وہ کر رہے ہیں جو مفاد میں ہے،ترجمان وزار ت خارجہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:30

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری پاکستان سے تعاون کرے، چین
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) چین نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چٴْن ینگ نے کہاکہ دہشت گردی ایک ایسا دشمن ہے جس کا سب کو سامنا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی برادری کو انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے اور اسے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں تعاون کرنا چاہیئے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ مودی کیا کہہ رہے ہیں کیونکہ ہم وہ کر رہے ہیں جو ہمارے ملک کے مفاد میں ہے اور دہشت گردی کو ہم قطعی طور پر برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم ہے لیکن یہ صرف سی پیک نہیں ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے علاوہ بھی سفارتی اور اسٹریٹیجک امور پر کافی مفاہمت موجود ہے۔