تائیوان میں فوجی پینشن کے حوالے سے بحث،

پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی ارکانِ آپس میں گتھم گتھا،گالم گلوچ،ایوان مچھلی منڈی بنارہا،سینئر زنے بیچ بچائو کراکے معاملہ رفع دفع کروادیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:39

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) تائیوان کی پارلیمنٹ ایک بار پھر میدان جبگ بن گئی جہاں اجلاس کے دوران ارکان اپنے غصے پر قابونہ رکھ سکے او راپنی نشستیں چھوڑکر ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی شرو ع کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود ممبران کے درمیان یہ کشیدگی فوجی پینشن کے حوالے سے گرما گرم بحث پر شروع ہو ئی اور اچانک دیکھتے ہی دیکھتے ارکانِ پارلیمنٹ اس قدر غصے میں آگ بگولہ ہو گئے کہ سب نے ایک دوسرے پر دھا وا بو ل دیا۔بعد ازاں سینئر اراکین نے بیچ بچاو کرا کے معاملہ رفع دفع کروایا اور اجلاس کی کاروائی جاری رکھا

متعلقہ عنوان :