پولیس نے کاغان پولیس میں کانسٹیبل قتل کیس میں گرفتار ملزم کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:43

پولیس نے کاغان پولیس میں کانسٹیبل قتل کیس میں گرفتار ملزم کا عدالت ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) میرپور پولیس نے کاغان کالونی میں قتل کئے گئے پولیس کانسٹیبل کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا، عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا جس سے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

میرپور پولیس نے کاغان کالونی میں فیس بک پر تصاویر لگانے کے تنازعہ پر ہونے والے جرگہ کے دوران قتل ہونے والے پولیس اہلکار مظہر تنولی سکنہ ہاڑی دانکہ کے قتل کیس میں ایک ملزم ولید کو گرفتار کر لیا تھا جسے گذشتہ روز مقامی عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا جس سے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :