ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں

ہفتہ اپریل 15:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام 25 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ہزارہ ڈویژن کے تمام امتحانی سنٹرز پر نگران عملہ کی تقرریاں کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کنٹرولر امتحان ایبٹ آباد بورڈ محمد اشفاق خان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امتحان کو شفاف بنانے کیلئے 80 فیصد سے زائد امتحانی سنٹرز پر کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، نقل کے ناسور کے خاتمہ کیلئے اساتذہ اور والدین کو بھی بورڈ کے عملہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے کیونکہ نقل طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو مفلوج کر دیتی ہے اور لائق و ذہین طلباء سے نالائق طلباء آگے بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مار کر امتحان کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :