ْایبٹ آباد میں پانچ روزہ بارشوں کا سلسلہ اختتام پذیر، ہفتہ کو دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار

ہفتہ اپریل 15:43

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) ضلع ایبٹ آباد میں پانچ روزہ بارشوں کا سلسلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ جمعہ کو سارا دن موسلادھار بارش رہی، ہفتہ کے روز نکلنے والی دھوپ نے موسم کو انتہائی خوشگوا بنا دیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد اور گردونواح میں درجہ حرات 7 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سیاحتی مقام ناران میں درجہ حرارت 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند رہی۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری سے موسم کافی سرد رہا۔ لوگوں نے ایک بار پھر گرم کپڑے پہن لئے اور گھروں کو گرم رکھنے کیلئے ہیٹروں کو استعمال کیا۔ بارشوں سے جہاں فصلوں کو فائدہ پہنچا وہاں زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :