ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،

تاجروں اور اہلیان علاقہ کو پریشانی کا سامنا

ہفتہ اپریل 15:43

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) ٹی ایم اے ہری پور حکام کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، تاجروں سمیت اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، نالیوں میں موجود گندگی سڑک پر امڈ آئی، خواتین سمیت بزرگ شہریوں کو سڑک پر چلنا محال ہو گیا، مساجد کے باہر کھڑے پانی نے نمازیوں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔

ایم اے ہری پور میں موجود گھوسٹ ملازمین فرائض کی ادائیگی کی بجائے سرکاری خزانہ پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ سنیٹری عملہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی بجائے منتخب نمائندوں سمیت افسران کے معاون کا کردار ادا کرنے لگا ہے۔ تاجر برادری سمیت اہلیان علاقہ نے ڈی پی او ہری پور سے نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تین روز سے ہونے والی بارشوں نے ٹی ایم اے ہری پور کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے باعث نالیوں میں موجود گندگی سڑکوں پر پر امڈ آیا، مین بازار، ڈاکخانہ روڈ، جی ٹی روڈ اور سرکلر روڈ سمیت متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، تاجر ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کر کے روزی روٹی حاصل کرنے لگے ہیں۔

خریداری کیلئے آنے والی خواتین سمیت بزرگ شہریوں کو جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے سے شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :