تنظیم المدارس کا سالانہ امتحان حفظ و تجوید کل دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ میں منعقد ہو گا

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:43

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) تنظیم المدارس کا سالانہ امتحان حفظ و تجوید کل وار کو دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تنظیم المدارس کے ضلع کوآرڈینیٹر علامہ ممتاز حسین ہاشمی نے بتایا کہ تنظیم المدارس کے تحت طلباء و طالبات کے حفظ و تجوید کے سالانہ امتحان (آج) اتوار کو مرکز اہلسنت دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ میں منعقد ہوں گے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔