اوکاڑہ ،ریسکیو اسٹیشن پر دورانِ ایمرجنسی رونما ہونے والے پُرتشدد واقعات پر قابو پانے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ اپریل 15:46

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) ریسکیو اوکاڑہ اسٹیشن پر دورانِ ایمرجنسی رونما ہونے والے پُرتشدد واقعات پر قابو پانے اور انکی شدت میں کمی کیلئے انتظامی عملے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 اوکاڑہ سنٹرل اسٹیشن پر انتظامی عملے کیلئے دوران ِ ایمرجنسی رونما ہونے والے پرتشدد واقعات پر قابو پانے اور انکی شدت میں کمی لانے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں کنٹرول روم انچارج سیلم مسعود اکبر، اسٹیشن کوارڈینٹر غلام علی، محمد راشدخلجی ، شفٹ انچارجز اور لیڈ فائر ریسکیورز نے شرکت کی تربیتی ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے شرکاء کوآگاہی مواداور ویڈیوز کے ذریعے شرکاء کو تربیت دی کہ کیسے دورانِ ایمرجنسی لواحقین یا راہگیروں سے احسن انداز اختیار کیا جائے اور پرتشدد صورتحال پرقابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تربیتی کورس کا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی ایمرجنسی میں ایسا کوئی واقع پیش آجائے تو ہم لوگوں کو باقی لوگوں کی طرح ردعمل کا اظہار کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے اور متاثرہ لوگوں کی بھرپور انداز میں مدد کرنی چاہیے کورس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ یہ کورس اپنے باقی ساتھیوں کے ساتھ میں شیئر کریں گئے کیونکہ یہ کورس ہماری روزمرہ زندگی کیلئے بھی بہت مفید ہے جس سے ہم بہت سارے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔