پاکستا ن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں ، انہیں عزت و مقام دیا جائے گا ،ْراجہ مشتاق منہاس

پاکستان ، آزاد کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے ، آئندہ الیکشن میں بھی بھاری مینڈیٹ دیکر نئی حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی بنائینگے ،ْوزیر اطلاعات آزاد کشمیر

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:46

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) آزا د حکومت کے وزیر اطلاعات و سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ پاکستا ن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے جس جماعت میں شامل ہو کر ٹیم کا حصہ بنے ہیں یہاں پر انہیں عزت و مقام دیا جائے گا۔میاں محمد نواز شریف کا پیغام ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا پیغا م گائوں گائوں تک پہنچا دیا جائے پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ (ن)پر اس سے بھی قبل بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے اور آئندہ الیکشن میں بھی وہ بھاری مینڈیٹ دیکر نئی حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی بنائینگے ۔

حلقہ وسطی باغ میں یونین کونسل جگلڑی مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔جس کے عوام نے 2016؁ء کے آزاد کشمیر کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ دے کر اسمبلی میں پہنچایا اور آئندہ بھی اس اعتماد کا اظہار کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل جگلڑی سے مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کرنے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے درجنوں نوجوانوں کے اعزار میں دی گئی استقبالیہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) یونین کونسل جگلڑی کے صدر راجہ عتیق احمد نے کی ۔تقریب سے راجہ خورشید عالم ،ریٹائرڈDEOراجہ ریاض خان ،ضلع کونسل باغ کے ایڈمنسٹریٹر راجہ سیعد انقلابی ،راجہ مختیار ،راجہ زاہد ،پرنسپل (ر) راجہ عتیق احمد اور دیگر کئی لوگوں نے خطاب کیا ۔وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ جگلڑی کے دوست احباب کا میں انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے جس طرح الیکشن میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور جو پیار اور محبت دیامیں زندگی بھر ان کے اس احسان کا بدلہ نہیں لوٹا سکوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلا تحصیص تعمیر و ترقی کے کام شروع کر رہی ہے ۔الیکشن کے موقع پر جو اعلانات ہم نے جہاں جہاں پر کیے وہ سارے پور ے کریں گے ۔انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو ہم اپنی جماعت میں صفِ اوّل میں رکھیں گے ۔آپ کے علاقے کے مسائل آپ کی مشاورت کے ساتھ حل کئے جائیں گے ۔