باغ ،قائمقام وزیر اعظم آزادکشمیر کی آزاد کشمیرہائی کورٹ کے جسٹس اظہر سلیم بابر کی بیٹی کی شادی میں شرکت

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:46

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) قائمقام وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری طارق فاروق گزشتہ روز آزاد جموں و کشمیرہائی کورٹ کے جسٹس اظہر سلیم بابر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جس کے لئے قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر مظفرآباد سے باغ آئے اس موقع پر چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ایم تبسم آفتاب ،جسٹس صاحبان ہائی کورٹ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ،وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس ،سابق وزیر حکومت راجہ محمد یٰسین صاحب ،سپریم کورٹ آزاد کشمیر و ہائیکورٹ کے وکلاء صاحبان ضلع باغ کے انتظامیہ کے آفسران ،باغ ،مظفرآباد اور راولاکوٹ سے بڑی تعداد میں عدلیہ کے آفیسران اور وکلاء اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔