Live Updates

چوہدری نثارنےشہبازشریف سے کیا مطالبہ کیا

چوہدری نثارنےشہبازشریف سےکہا بھائی سےالگ ہوجائیں،ڈاکٹرعاصم کا انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 15:26

چوہدری نثارنےشہبازشریف سے کیا مطالبہ کیا
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : پیپلزپرٹی کےسینئرمرکزی رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین نے انکشاف کیا ہے کہ چودھری نثارشہبازشریف کوکہہ رہےہیں کہ اپنےبھائی سے الگ ہوجائیں،مطلب مائنس نوازشریف ہے،اوربھی لوگ یہی کہہ رہےہیں۔ انہوں نے آج احتساب عدالت میں میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جوپیپلزپارٹی چھوڑتا ہےاس کا نام ویسے ہی نہیں رہتا۔

پارٹی چھوڑنے والے کو تاریخ کھا جاتی ہےماضی اس بات کا گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونئے لوگ پارٹی میں آتے ہیں انہیں وہ جگہ نہیں ملتی جس کے وہ حقدارہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں اس جگہ نہیں پہنچیں گے جہاں پیپلزپارٹی میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی سے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ کون جیتےگا کون ہارے گا یہ وقت بتائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ چودھری نثار شہبازشریف کوکہہ رہےہیں کہ اپنےبھائی سے الگ ہوجائیں۔ ایک سوال پر’’شہبازشریف توپہلے ہی ن لیگ کےصدرہیں،نئی پارٹی کی کیا ضرورت ہے؟‘‘ پر کہا کہ مطلب مائنس نوازشریف ہے، یہ میں کہہ رہا ہوں اوربھی لوگ یہی کہہ رہےہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،لیکن’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘یہی کہوں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات