ْسانگلہ ہل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ،

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:02

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) سانگلہ ہل کی تحصیل کے گائوں چک نمبر5 رتیاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گائوں کا رہائشی منیر نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے جس سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کوتحویل میی لیکر ڈی ایچ کیوسانگلہ ہل منتقل کر دیا اورپولیس نے تحقیقات شروع کردی-