ڈی ایس ریلوے لاہور نے ریٹائرڈ چیئرپرسن ریلوے کا لاہور سٹیشن آمد پر استقبال کیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے گزشتہ روز پاکستان ریلوے سے ریٹائر ہونے والی چیئرپرسن میڈم پروین آغا کا لاہور آمد پر لایور ریلوے سٹیشن پر استقبال کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹڈنت پاکستان ریلوے لاہور علی رضوان رضوی اور ریلوے لاہور ڈویژن کے تمام ڈویژنل آفیسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈچیئرپرسن پاکستان ریلوے اسلام آباد سے لاہور بزریعہ ٹرین لاہور آئیں تو انہیں لاہور سٹیشن پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آفیسران اور ریلویاہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریٹائرڈ چیئرپرسن پاکستان ریلوے کے پرتباک استقبال کے دوران ان کی ریلوے کیلئے خدمات کے اعتراف میں بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ریٹائرڈ چیئر پرسن پاکستان ریلوے نے شان دار استقبال پر ڈی ایس ریلوے لاہور کا شکریہ ادا کیا۔