قائدکشمیرراجہ فاروق حیدرکے ساتھ کاندھے سے کاندھاملاکران کے شانہ بشانہ ثابت قدمی دکھائی ہے ،ْراجہ نصیر احمد

آزاد کشمیر حکومت عوامی توقعات اور خواہشات کے عین مطابق بنیادی مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرر ہی ہے ،ْوزیر بلدیات آزاد کشمیر

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:03

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ کارکن جماعت کاسرمایہ ہیںکوٹلی شہرکوماڈل سٹی بنائیںگے بات کرنااس پرعملدرآمدکروانااورمنواناجانتے ہیںیہ کارکنوںکی حکومت ہے کارکن جماعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںوزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان ہمارے ٹیم کپتان ہیں دو سال صبرآزماتھے لیکن قائدکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کے ساتھ کاندھے سے کاندھاملاکران کے شانہ بشانہ ثابت قدمی دکھائی ہے۔

محکمہ بلدیات کے حکام شہروںاوردیہات سے لے کربازاروںاورگلی کوچوںکی سطح پر صحت وصفائی،آب نوشی اورنکاسی آب سمیت تمام میونسپل سہولیات کی شہریوںکوان کی دہلیزپرفراہمی اورترقیاتی سکیموںکی موثرمانیٹرنگ کے ذریعے بروقت اورمعیاری تکمیل یقینی بنائیںتاکہ عوام ان سے صحیح معنوںمیںمستفیدہوسکیںحکومت ترقیاتی اورفلاحی سکیموںپرعمل درآمدمیںمکمل شفافیت پریقین رکھتی ہے جوہماری ترقیاتی حکمت عملی کابنیادی جزو بھی ہے کام اورمعیارپرکوئی کمپرومائز نہیںہوگاآفیسران جاریہ منصوبوںکومعیاری اوروقت مقررہ پرمکمل کرنے کی پوری کوشش کریں اقتدار کوٹھوکر مار کر آزادکشمیرمیںمسلم لیگ ن بنوائی کردارہماری میراث ہے ضلعی آفیسران عوام کی خدمت کواپناشعاربنائیںدفاترمیںاپنی حاضری کویقینی بناتے ہوئے کارکنان سے اپنارویہ مثبت رکھیںکارکنوںسے مشاورت کاعمل ہماری ترجیحات میںشامل ہے کوٹلی گریٹرواٹرسپلائی سکیم کوجلدازجلدمکمل کیاجائے پانی کوآلودگی سے بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیںشہریوںکوصاف پانی کی فراہمی کے لیے سیوریج نظام کی بہتری، نئی پایپ لائنیںبچھانے کے ساتھ ساتھ واٹرٹریٹ منٹ پلانٹ لگاکرشہریوںکوحفظان صحت کے اصولوںکے عین مطابق پانی فراہم کیاجائے پانی عظیم نعمت ہے اس کااستعمال احتیاط سے کریںپانی اوران کے ذخائر کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے محکمہ صحت ، پبلک ہیلتھ اوردیگرمحکمہ جات لوگوںکوپانی ابال کراستعمال کرنے کے حوالے سے لوگوںمیںآگاہی پیداکریں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینرئنگ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کوٹلی شہر کے لیے سیوریج سکیم اور واٹر سپلائی سکیم کی ڈسٹری بیوشن لائن کی تبدیلی کے لیے الگ سکیم شامل کرے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے بھارتی وزیراعظم نریندرموودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پراحتجاجی مظاہرے میںشرکت کرکے مقبوضہ کشمیراورکنٹرول لائن پربھارتی مظالم کوبین الاقوامی برادری کے سامنے رکھ کربھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس میںمنعقدہ ضلعی آفیسران کے جائزہ اجلاس اوربعدازاں مسلم لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ضلعی جائزہ اجلاس میںن لیگی ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ،ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی،انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان،ایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،جیل سپرنٹنڈنٹ سردارمحمدافتخار،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان، ایس ایچ اوراجہ طاہرایوب،ڈی ایف اوعمران صادق،چیئرمین ضلع زکواة راجہ عزیزاحمدخان،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب زاہدآصف سلطان،شاہنوازبٹ،ڈی ای اوسائیںسلطان احمد، راجہ زاہدحسین،راجہ شوکت ناز،ایس ڈی اوبرقیات ملک ابصار،اے ڈی شہری دفاع راجہ محمداشتیاق،اے ڈی سیاحت ملک فیاض موسیٰ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ راجہ وحیدالرحمن،ایکسین عمارات مرزارضوان بشیر،سپورٹس آفیسرسردا ر محمد یٰسین، اختر حسین ، سردار عامرمجتبیٰ،ظہوراحمد،ہارون رشید،کاشف آزاد،ظفراقبال سمیت دیگرنے بھی شرکت کی جبکہ ن لیگی کارکنان کے اجلاس میںمسلم لیگ ن کے کارکنان نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔

کارکنان کی تقریب سے ن لیگی رہنماملک محمدیوسف ایڈووکیٹ،راجہ ریاست،چوہدری نسیم ایڈووکیٹ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد،سردارمعروف،راجہ غلام محمود،راجہ ممتاز،ڈی ایس پی (ر) راجہ محمدرب نواز، راجہ ادریس حیات،پہلوان سکندر،قمریوسف،ملک الیاس،ملک نوشاد،راجہ یاسین ودیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرکارکنان نے وزیربلدیات کووزیربننے پرمبارکباددیتے ہوئے اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔

وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر حکومت عوامی توقعات اور خواہشات کے عین مطابق دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بنیادی مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرر ہی ہے ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ ،انجینئرنگ،محکمہ صحت عامہ ودیگرمحکمہ جات ایک ہفتے کے اندرشہرمیںپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے تمام ذرائع کالیبارٹری ٹیسٹ کروائیںآئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میںکوٹلی شہرکے لیے سیوریج سکیم بمعہ ٹریٹ منٹ پلانٹ اورپانی کی فراہمی کے لیے تقسیم کارلائینیں تبدیل کرنے کے منصوبہ کے لیے فنڈزفراہم کرینگے انہوںنے کہاکہ چیف انجیئنرنگ پبلک ہیلتھ کو کوٹلی گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے PMUکی جلد تکمیل کویقینی بنائے راجہ نصیراحمدخان نے کہاکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرناحکومت کی ذمہ داری ہے ہماری حکومت نے تمام شعبوںمیںمیرٹ پربھرتیاںکیںاسی طرح ترقیاتی سکیموںکے ٹھیکوں اورنیلامی کے عمل میںبھی شفافیت کویقینی بنایاگیاہے انہوںنے تمام ترقیاتی اورغیرترقیاتی معاملات کوٹائم لائن اورڈیڈلائن کے مطابق نمٹانے کی ضرورت پرزوردیاانہوںنے کہاکہ اس حکمت عملی سے کارکردگی اورشفافیت میںواضح بہتری آئے گی ۔