مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں جنگی صورتحال ہے ،ْبیرسٹر سلطان محمود

برطانوی پارلیمنٹ برطانوی برطانوی حکومت پر زور دے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے ،ْسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں جنگی صورتحال ہے اور بھارت کے جنونی رویے کی وجہ سے بھارت پاکستان جنگ کی طرف جا سکتے ہیں۔لہذا برطانوی پارلیمنٹ برطانوی برطانوی حکومت پر زور دے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

کیونکہ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب برطانیہ برصغیر سے اپنے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے پر اس خطے سے گیا۔ مسئلہ کشمیر ستر سال سے حل طلب ہے لہذا برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ہفتہ کولندن میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ کیٹ ہالیرن سے ایک تفصیلی ملاقات میںانہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں جنگی صورتحال ہے اور بھارت کے جنونی رویے کی وجہ سے بھارت پاکستان جنگ کی طرف جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا برطانوی پارلیمنٹ برطانوی برطانوی حکومت پر زور دے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب برطانیہ برصغیر سے اپنے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے پر اس خطے سے گیا۔ مسئلہ کشمیر ستر سال سے حل طلب ہے۔ لہذا برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔