ضلع بھر میں عطائیت کے خلاف آپریشن کیلئے اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں چھا پہ مار ٹیمیں تشکیل

ہفتہ اپریل 16:04

سرگودھا۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے ضلع بھر میں عطائیت کے خلاف آپریشن کیلئے اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں چھا پہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ان ٹیموںکے دیگر اراکین میں ڈرگ انسپکٹر ‘ سیکورٹی ادارے او رپولیس شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے چھاپہ مار ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عطائیوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریںاور ملوث افراد کے خلاف پرچے درج کروائیں ۔

انہوں نے عطائیوں کو چھتری فراہم کرنے والے کوالیفائیڈ ڈاکٹر وں کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے ان کے کیسز پی ایم ڈی سی کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوالیفائیڈ ڈاکٹر اپنے ناموں کی تختیاں لگاکر عطائیوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں جو ایک جرم ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی قسم کا اثرورسوخ کو خاطر میں نہیں لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :