کرنٹ لگنے سے 30سالہ نوجوان جاں بحق

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:04

سرگودھا۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) کرنٹ لگنے سے 30سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی چک نمبری 83جنوبی میں کرنٹ لگنے سے تیس سالہ نوجوان محمد ہاشم جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

محمد ہاشم کے گھر میں نصب الیکٹرک موٹر سے منسلک نلکے میں بارش کے دوران کرنٹ دوڑ گیااور جونہی محمد ہاشم نے الیکٹرک موٹر چلانے کی کوشش کی تو بجلی کا زبردست جھٹکا اُسے لگا جس کے نتیجہ میں محمد ہاشم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :