ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:04

سرگودھا۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیٹ لائٹ ٹائون کے نزدیک تیز رفتار گاڑی نے نوشہرہ وادی سون سکیسر کے رہائشی شوکت علی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورگاڑی قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح شاہپور سرگودہا روڈ پر موٹر سائیکل اور گدھاگاڑی کے تصادم میں حضرت خان شدید زخمی ہوگیا ۔ سرگودہا میانوالی روڈ پر بارش کے باعث سلپ ہوکر محمد دستگیر زخمی ہوگیا ۔اس کے علاوہ ریلوے روڈ پر کارکی ٹکر سے محمد اعجاز زخمی ہوگیا ۔ تمام زخمیوں کو متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اورمتعلقہ تھانوں نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔