آئی ایل ایم کالج اور غزالی ایجوکیشن سسٹم کے باہمی اشراک سے گذشتہ رات ’’ایک شام تعلیم کے نام‘‘کا اہتمام

ہفتہ اپریل 16:04

سرگودھا۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) آئی ایل ایم کالج اور غزالی ایجوکیشن سسٹم کے باہمی اشراک سے گذشتہ رات ’’ایک شام تعلیم کے نام‘‘کا اہتمام کیاگیا ۔جس میں نامور شعراء انور مسعود ‘ خالد مسعود اور سید سلمان گیلانی نے اپنا کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی ایل ایم گروپ آف کالج کے وائس چیئرمین چوہدری لیاقت علی وڑائچ نے خطبہ استقبالیہ پیش کر تے ہوئے خوش آمدید کہتے ہوئے غزالی سکول سسٹم کی فروغ تعلیم کیلئے کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔

تقریب میں چیف ایگزکیٹو آفیسر آئی ایم ایل کالج چوہدری توصیف وڑائچ ، پرنسپل محبوب احمد کے علاوہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فارو ق حیدر عزیز، اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ )شفیق الرحمان نیازی ‘ ڈاکٹر محمد افضل ‘ ملک خضر حیات اعوان ‘ پروفیسر یوسف خالد‘طارق طور ‘ ملک امیر افضل اعوان اورڈپٹی ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ شرافت حسین کے علاوہ طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مشاعرہ سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

متعلقہ عنوان :