منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:04

سرگودھا۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) تھانہ اربن ایریا پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ فیصل ٹائون میں چھاپہ مارکر بدنامِ زمانہ منشیات فروش دستگیر گجر کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1440گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اربن ایریا پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اعظم کو اطلاع ملی کہ دستگیر گجر ولد منیر گجر سکنہ فیصل ٹائون سرِ عام چرس فروخت کررہا ہے جس پر اس کی گرفتاری کے لیے تھانہ اربن ایریا پولیس نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی ،جس نے اُسے چرس بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلی ۔

پولیس تھانہ اربن ایریا کے مطابق دستگیر گجر اور اسکے رشتہ داروں کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات پہلے بھی درج ہیں اور یہ گروہ پولیس کو مطلوب تھا ۔پولیس نے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :