انٹرمیڈیٹ پارٹ II کے امتحانات 5 مئی سے شروع ہونگے

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:04

سرگودھا۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ II کے امتحانات 5 مئی 2018ء سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈیٹ شیٹ جاری کی جارہی ہے امتحانات 5 مئی سے 22 مئی2018ء تک ہونگے جبکہ پریکٹیکل 8 جون سے شروع ہونگے۔