راﺅ انوار سمیت 10 ملزمان کو 2 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 اپریل 2018 15:44

راﺅ انوار سمیت 10 ملزمان کو 2 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج گیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل۔2018ء) نقیب اللہ قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سمیت 10 ملزمان کو 2 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ہفتے کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اور اس کے قریبی ساتھی شکیل فیروز سمیت 10 گرفتار ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیاجبکہ مقدمے کے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان سے اب تک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت نے راﺅ انوار اور شکیل فیروز سمیت تمام ملزمان کو 2 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزمان میں ڈی ایس پی قمر احمد شیخ، کانسٹیبل عبدالعلی، شفیق احمد، غلام نازک، سب انسپکٹر یاسین، اے ایس آئی سپرد حسین، اللہ یار، ہیڈ کانسٹیبل اقبال، خضر حیات اور کانسٹیبل ارشد علی شامل ہیں۔