سعودی عرب پر ایران نواز حوثیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

ہفتہ اپریل 16:19

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان عرب اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی عرب کے خود کار فضائی دفاعی نظام نے فضاء میں ہی تباہ کرکے دہشتگردی کی سازش ناکام بنا دی۔۔