شمالی کوریا کا انتہائی اہم اعلان، مزید جوہری تجربات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، کم جونگ ان

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:21

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) شمالی کوریا نے ایک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوہری اور میزائل تجربات کا سلسلہ جاری نہیں رکھے گا ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ ان نے اپنی جماعت کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوریائی انقلاب کی حمائت میں مجموعی طور پر صورت حال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے اور یہ سب گزشتہ سال پیانگ یانگ کی جوہری ریاست کی تکمیل کے اعلان کے بعد ہوا اور اس پر وہ ملکی سرگرم اقدامات کے شکرگزار بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب چونکہ کوریائی جزیرے میں امن کا ایک نیا ماحول پیدا ہونے جا رہا ہے اس لئے وہ یہ سمجتے ہیں کہ مزید جوہری تجربات جاری نہ رکھے جائیں انہوں نے کہا کہ جوہری تجربات جاری نہ رکھنا عالمگیر جوہری دستبرداری کے لئے انتہائی اہم ہے اور شمالی کوریا دنیا بھر میں جوہری تجربات کی روک تھام کے لئے عالمی خواہش اور کوشش میں ضرور شامل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :