انگلینڈ سے سیریز سے قبل فاسٹ بائولر محمد عامر زخمی ،

ٹریننگ کیمپ میں شریک نہ ہوسکے

ہفتہ اپریل 16:21

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز فاسٹ بالر محمد عامر زخمی ہونے کے باعث کیمپ میں شریک نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے تیسرے روز لاہور میں بادل چھائے رہے اور ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ پریکٹس کی، کپتان سرفراز احمد نے تیز ہواں میں کیچنگ پریکٹس کی۔میدان کے اطراف میں تیز ہوائیں چلنے سے بولرز کی لائن اور لینتھ بھی متاثر ہوئی، بیٹسمین سٹروک کھیلنے میں دشواری محسوس کرتے رہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 22 اپریل کی شب انگلینڈ روانہ ہوگی، گرین کیپس آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی اور اس کے بعد 24 مئی اور یکم جون سے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :