فیصل آباد ؛حفاظتی ٹیکہ لگنے سے دو بچوں کی حالت غیر ،ایک جاںبحق

عین ممکن ہے کہ بچہ گیسٹرو کی وجہ سے جاںبحق ہوا ہو،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:26

فیصل آباد /سمندری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) حفاظتی ٹیکہ (ویکسین) لگنے سے دو بچوں کی حالت غیر ایک جاںبحق ہوگیابچہ ہو سکتاہے گیسٹرو کی وجہ سے جاںبحق ہوا ہو ٹیکہ کا ایشو نہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سمندری تفصیلات کے مطابق چک نمبر200گ ب میں 15ماہ کے محمد عمرولد ثاقب رشید اور10ماہ کی فاطمہ شاہددختر عبد الحفیظ کو حفاظتی ٹیکہ لگایا گیا جسکے بعد انکی حالت غیر ہوگئی اور دست لگ گئے جسکے نتیجہ میںمحمد عمر جاںبحق ہوگیا جبکہ فاطمہ کو سمندری کے نجی ہسپتال میں داخل کروادیا گیاہے جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے بچوں کے والدین ثاقب رشید اور عبد الحفیظ نے میڈیا کو بتایا کہ انکے بچے مکمل طور پر تندرست تھے حفاظتی ٹیکہ لگنے کے باعث انکی حالت غیر ہوئی اور دست لگ گئے جنہیں سمندری کے نجی ہسپتال لیجایا گیا جہاں 15ماہ کے عمرجہاں وہ جانبر نہ ہوسکاجبکہ 10ماہ کی بچی فاطمہ کو طبعی امداد دی جا رہی ہے جسکی حالت اب خطرے سے باہر ہے انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجا ب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے دوسری طرف رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سمندری ڈاکٹر محمد یوسف کے مطابق ویکسین کا ایشو نہیں ہو سکتاہے کہ بچوں کو گیسٹرو ہوا ہوتاہم تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :