فیصل آباد : سر کے بالوں کو خوبصورت بنانے کیلئے غیر معیاری کریم کے استعمال سے لڑکی کے بال اور جلد اترگئی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:26

فیصل آباد : سر کے بالوں کو خوبصورت بنانے کیلئے غیر معیاری کریم کے استعمال ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) سر کے بالوں کو خوبصورت بنانے کیلئے غیر معیاری کریم کے استعمال سے لڑکی کے بال اور جلد اترگئی۔ متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔پولیس نے تھانہ ڈی ٹائپ میں کریم فروخت کرنے والی سیلز گرل اور کمپنی منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی تنویر عاصم کی جواں سال بیٹی عاصمہ نے ایک نجی کمپنی کی سیلزگرل سے گھنگریالے بالوں کو سیدھا کرنے والی کریم خریدی جس کے استعمال سے اس کے سر کی جلد جل گئی اور بال اتر گئے جبکہ سر کی چمڑی بھی اترنا شروع ہوگئی جس پرمتاثرہ لڑکی کو ہسپتال پہنچایا گیا۔

ڈاکٹروں نے لڑکی کے سرپر کیمیکل شدہ پراڈکٹ استعمال کرنے سے بال اور چمڑی اترنے کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس نے کمپنی منیجر خرم اور سیلز گرل ماہم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :