حکومت کا زیر زمین پانی کو محفوظ بنانے اور اس کا موثر انتظام کے لئے ملک بھر میں گراونڈ واٹر اتھارٹیز کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) حکومت نے زیر زمین پانی کو محفوظ بنانے اور اس کا موثر انتظام کے لئے ملک بھر میں گراونڈ واٹر اتھارٹیز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اتھارٹیز کے لئے صوبوں سے مشاورت شروع کردی گئی ہیں اور مشاورت کے بعد ہی اسے قائم کئے جائیگا ۔

(جاری ہے)

وزارت آبی وسائل نے ملک میں زیر زمین پانی کی گرتی ہو ئی سطح اور مستقبل میں اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرناک صورتحال کے پیش نظر زیر زمین پانی کے زیادہ بہتر استعمال کے لئے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے گراونڈ واٹر اتھارٹیز کے قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا تھا گراونڈ واٹر اتھارٹیز کے لئے وزارت آبی وسائل صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کیساتھ مجوزہ اتھارٹیز کے لئے پی سی ون تیار کیا جائے گا۔

پانی کی طلب اور کھپت کے منصوبے تیار کئے جائینگے ۔ پانی کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے کے لئے آگاہی مہم شروع کی جائیگی ۔ اور آگاہی اقدامات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :