امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بلٹ پروف گاڑیوں کی مانگ میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو نا شروع ہو گئی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بلٹ پروف گاڑیوں کی مانگ میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو نا شروع ہو گئی ہے دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اہم حکومتی ، کاروباری اور سیاسی شخصیات نے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہو ئے بیرون ممالک سے بھاری قیمت پر بلٹ پروف گاڑیاں درآمدکرنا شروع کردی تھی ۔

(جاری ہے)

درآمد کی جانے والی گاڑیوں میں ایک بلٹ پروف مرسٹڈیز کی کار کی قیمت لاکھوںسے کروڑوں میں تھی خیبر پختونخوا اور فاٹا میں مجموعی طور پر ڈھائی سو سے زائد اہم ترین شخصیات کے پاس بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیاں موجود ہیں ان میں سے بعض شخصیات پر خود کش حملے بھی ہو چکے تھے تاہم ان گاڑیوں کے باعث انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا اور معمولی معمولی زخمی ہو ئے تھے سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ کالعدم جماعتوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد کاروباری اہم شخصیات بھی بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں ۔

جبکہ بعض گاڑیوں میں بلٹ پروف شیشے بھی لگائے جاتے ہیں تاہم خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد بلٹ پروف گاڑیوں کے تیار کرنے یا باہر سے منگوانے پر بتدریج کمی آ رہی ہے ۔