نئی انتخابی فہرستوں میں نام کے اندراج، ووٹ کی منتقلی اور کوائف کی درستگی کے لئے دو دن باقی رہ گئے

ہفتہ اپریل 16:30

نئی انتخابی فہرستوں میں نام کے اندراج، ووٹ کی منتقلی اور کوائف کی درستگی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) نئی انتخابی فہرستوں میں نام کے اندراج، ووٹ کی منتقلی اور کوائف کی درستگی کے لئے دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس کے لئے آخری تاریخ 24 اپریل 2018 مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں قائم 15 ہزار کے قریب ڈسپلے مراکز میں ووٹوں کے اندراج، منتقلی یا کوائف کی درستگی کے ساتھ ساتھ ووٹ کے اخراج کے لئے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ یہ سلسلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :