ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس نے 116 ویں کانووکیشن میں پاس آئوٹ ہونے والے 253 طلباء و طالبات کو ڈگریاں دیں

کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی واہ کا 116 واں کانووکیشن واہ کینٹ میں منعقد ہوا

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی آئی آئی ٹی) کے 116 ویں کانووکیشن میں پاس آئوٹ ہونے والے 253 طلباء و طالبات کو ڈگریاں تفویض کیں۔ ہفتہ کو کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی واہ کا 116 واں کانووکیشن واہ کینٹ میں منعقد ہوا جس میں مینجمنٹ سائنسز، الیکٹریکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور میتھیمیٹکس کے 253 طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔

کانووکیشن میں 7 گریجوایٹس کو گولڈ، سلور اور برونز میڈلز بھی دیئے گئے۔ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی واہ کے ریکٹر نے شرکاء کو یونیورسٹی کی قومی و بین الاقوامی سطح پر رینکنگ، ریسرچ کے شعبے میں کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات اوران کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو نصحیت کی کہ وہ محنت اور لگن سے آگے بڑھیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار اد اکریں۔

کانووکیشن میں بہترین اکیڈمک پرفارمنس پر ڈائریکر پروفیسر ڈاکٹر طیب اکرم کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ کانووکیشن میں بہترین کارکردگی پر طالبہ عائشہ سرور، بشیر علی، اقصیٰ اخلاق کو گولڈ میڈل، عبدالمتین باسط اور مونا علی شاہ کو سلور میڈل، شرجیل قاسم، عدیل عبدالحمید کو برونز میڈل دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :