آسانکا گروسنہا سری لنکا کرکٹ کے نئے چیف کرکٹ آپریشنز آفیسر مقرر

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:32

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سابق سری لنکن کرکٹر آسانکا گروسنہا سری لنکا کرکٹ کے نئے چیف کرکٹ آپریشنز آفیسر مقرر ہو گئے۔ گروسہنا 1996ء میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گروسنہا قومی ٹیم کے ساتھ بطور مینجر خدمات انجام دیں گے اور اس کے علاوہ سری لنکا کرکٹ ہائی پرفارمنس یونٹ اینڈ برین سینٹر آپریشنز اور انٹرنیشنل اینڈ ویمنز کرکٹ کے امور کا چارج بھی سنبھالیں گے۔

سری لنکن حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ پیش رفت قومی ٹیم اور اس کی ٹیلنٹ پروڈکشن لائن کے درمیان جو خلا تھا ان کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔ گروسنہا نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں بورڈ حکام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :