نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی بیماری میں شدت آگئی

گلےمیں سرجری کی گئی لیکن کینسرکی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں،کلثوم نوازکا کینسرجسم کےدوسرے حصوں میں بھی پایا گیا ہے۔ذرائع نجی ٹی وی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 16:05

نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی بیماری میں شدت آگئی
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کےقائد محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آگئی،گلے میں سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں،کلثوم نوازکا کینسرجسم کے دوسرے حصوں میں بھی پایا گیا ہے۔ ذرائع نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکوقے زیادہ ہونے اورپانی کی مقدارکم ہونے پرہسپتال لایا گیا تھا۔

بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آگئی ہے۔

(جاری ہے)

گلے میں سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئی ہیں۔ کلثوم نوازکا کینسرجسم کے دوسرے حصوں میں بھی پایا گیا ہے۔ کینسرکوختم کرنے کیلئے سرجری، کیموتھراپی، ریڈی ایشن سےعلاج کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کلثوم نواز کےجسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنےکی تشخیص کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز بھی لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کیلئے قیام پذیر ہیں۔ گزشتہ روز کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی کی گئی تھی۔