ڈاکٹرتوقیر شاہ کی بطور ممبر ورلڈٹریڈ آرگنائزیشن تعیناتی کا از خود نوٹس،

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر توقیر شاہ کو طلب اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کر دی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:32

ڈاکٹرتوقیر شاہ کی بطور ممبر ورلڈٹریڈ آرگنائزیشن تعیناتی کا از خود ..
لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹرتوقیر شاہ کی بطور ممبر ورلڈٹریڈ آرگنائزیشن تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ سماعت پر توقیر شاہ کو طلب اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈاکٹر توقیر شاہ کی بیرون ملک تقرری پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں کہتے ہیں کہ ہم مداخلت کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ اس تقرری کا طریقہ کار کتنا شفاف ہے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب سے بھی اس حوالے سے استفسار کیا اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ عدالت نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور ممبر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن تعیناتی کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر کردی۔