پانچ کلوچرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار دو منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا گیا

ہفتہ اپریل 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پانچ کلوچرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار دو منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو درخشاں پولیس نیپانچ کلوبرآمدگی کیالزام میں گرفتار دو منشیات فروشوں گل اورحبیب الرحمن کو پیش کیا تفتیشی افسرنیعدالت کو بتایا کہ ملزمان حبیب الرحمن اور گل حب بلوچستان سے منشیات خرید کر کراچی میں کسٹمرز اور ڈیلر کو فروخت کرتے تھے ۔ ملزمان کو گذشتہ روز خفیہ اطلاع پر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ کلو چرس اور آئس برآمد کی عدالت نیگرفتار منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔