عدالت نے دھماکہ خیزمواد اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں نامزد ملزم ناصرعرف ناصو پرفرد جرم عائد کردی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیزمواد اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں نامزد ملزم ناصرعرف ناصو پرفرد جرم عائد کردی۔ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکہ خیزمواد اورغیرقانونی اسحلہ رکھنے کے معتلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم ناصرعرف ناصو پرفردجرم عائد کردی ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکارکردیا گیا عدالت نے ملزم کی جانب سے انکارکرنے پریکم مئی تک گواہان کوطلب کرلیا واضح رہے کہ ملزم ناصرکا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ۔

ملزم کے خلاف تھانہ سعودآباد میں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ ملزم کو 2016 میں سعودآباد سے پولیس نے مقابلے میں گررفتارکیا تھا اورملزم کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد اور غیرقانونی اسلحہ برامد ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :