شرجیل انعام میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت،طبی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

ہفتہ اپریل 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت،، عدالت نے دو روز میں ڈائریکٹر جناح اسپتال کو ہدایت کی کہ شرجیل انعام میمن کی طبی رپورٹ دو روز میں پیش کریں عدالت نے سماعت دو روز تک کیلیے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی سے معتلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں شرجیل انعام میمن کی طبی رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیاگیا ۔عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا۔۔شرجیل انعام میمن کو کیا طبی سہولیات دی گئیں اورموجودہ حالت سے آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے ڈائریکٹر جناح اسپتال کو حکم دیا کہ سابق وزیر شرجیل انعام میمن کی طبی رپورٹ دو روز میں پیش کریں عدالت نے سماعت دو روز تک کیلیے ملتوی کردی۔