پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کا یوسف رضا گیلانی اور راشد ربانی سے اظہا رتعزیت

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کراچی ڑویژن کی صدر ایم این اے شاہدہ رحمانی، جنرل سیکریٹری شاہینہ شیر علی بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی کے بڑے بھائی مشیر ربانی اور پاکستان کے سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی پیر وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئیکہا ہیکہ ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے